کلاچی میں ذاتی رنجش پر فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

Published On 14 March,2025 11:21 pm

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) تحصیل کلاچی میں ذاتی رنجش پر فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 17 سالہ غفور خان اور 15 سالہ محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔