کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقےکورنگی سیکٹر50 میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق مقتول اسامہ کو ملزم فہد اور کامران نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم اور مقتول خالہ زاد بھائی ہیں، دونوں ریکارڈ یافتہ کرمنلز ہیں، اسامہ اور فہد کے درمیان آپسی جھگڑا چل رہا تھا۔
طارق نواز نے مزیدبتایا کہ مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔