بہاولنگر: (دنیا نیوز) بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا دی۔
افسوسناک واقعہ کچھی والا کے قریب پیش آیا جہاں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر کے لاش گھر میں دفنا دی ، ملزم ماں کو قتل کرنے کے بعد گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا دوسرا بھائی سیالکوٹ میں محنت مزدوری کیلئے گیا ہوا تھا، عید پر گھر آیا تو بھائی اور ماں گھر سے غائب تھے، پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے گھر سے خاتون کی لاش برامد کر لی۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نشے کے عادی ملزم نے گھر میں موجود جانور فروخت کر دیئے تھے، منع کرنے پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس اور کرائم سین ٹیم کی مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔
مقتولہ خاتون کی شناخت نصرت بی بی کے نام سے ہوئی، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔