بہاولنگر: (دنیا نیوز) سی آئی اے کی زیر حراست ڈاکو سلاخیں توڑ کر مبینہ طور پر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیوٹی پر موجود ایک کانسٹیبل کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، ڈاکو ضلع بھر میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، ڈاکو تفتیش کے لیے سی آئی اے پولیس کی حوالات میں بند تھے۔
پولیس نے تین ڈاکوؤں کو دربارہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا، سی آئی اے حوالات سے فرار ہونے والے 4 ڈاکو ابھی تک گرفتار نہ کئے جاسکے، ڈی پی او کامران اصغر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ڈی پی او بہاولنگر کے مطابق واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو معطل اور چارج سیٹ کر دیا گیا، فرائض میں غفلت کے مرتکب پولیس ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔