کراچی: (دنیا نیوز) چاند رات کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، ہوائِی فائرنگ کے باعث زخمیوں کی تعداد 11 ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق سول ہسپتال میں 4، جناح ہسپتال میں ایک جبکہ عباسی شہید 8سپتال میں 6 زخمی پہنچائے گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کرنے والے چار ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔