شکارپور: (دنیا نیوز) کوٹ شاہو کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت نور محمد بھیو کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں ایس ایچ او کوٹ شاہو رفیق معرفانی اور فاروق میرانی شامل ہیں۔
ایک پولیس اہلکار عبدالستار کو ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔
پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران واقعہ پیش آیا۔