حوالات سے منشیات کا ملزم چھت میں نقب لگا کر فرار، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار معطل

Published On 28 March,2025 10:10 pm

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) تھانہ چنی گوٹھ کی حوالات سے منشیات کا ملزم چھت میں نقب لگا کر فرار ہو گئی۔

ڈی پی او نے ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار معطل کر دیئے، غفلت برتنے پر ایس ایچ او فضل عباس سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ تھانہ چنی گوٹھ سے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ارشد حوالات کی چھت میں نقب لگا کر فرار ہوگیا۔