پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کی 34 جیلوں میں معمولی نوعیت کے کیسز میں گرفتار قیدی رہا کر دیئے گئے۔
مختلف مقدمات میں قید 214 ملزموں کو سیشن ججز نے رہا کر دیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کئے۔
سیشن ججز نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سنے اور موقع پر فیصلہ کیا، صوبے کی مختلف جیلوں سے 214 قیدی رہا کئے گئے۔
پشاور سینٹرل جیل سے 69، صوابی جیل سے 25 اور مردان سے 16 قیدی رہا کر دئیے گئے، کوہاٹ جیل سے 9 ، ہری پور 10 ، ڈی آئی خان جیل سے 11 قیدی رہا ہوگئے۔