کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لٹیروں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
مقتولہ کی 26 سالہ صائمہ زوجہ عرفان کے نام سے شناخت ہوگئی، دو موٹرسائیکل سوار ملزموں نے میاں بیوی سے لوٹ مار کی، خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے گولی چلا دی۔
مقتولہ کے شوہر عرفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیہ صائمہ حاملہ تھی جسے ہسپتال لیکر جارہا تھا، ملزموں نے میرا موبائل چھینا، اہلیہ کا پرس چھین رہے تھے، اہلیہ نے ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گر گیا، ملزمان نے صائمہ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔