بورے والا:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بورے والا میں شادی سے انکار پر 15سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ موضع مراد علی میں رشتے سے انکار پر پیش آیا، مقتولہ شادی میں شرکت کے لئے نانا کے گھر آئی ہوئی تھی۔
ساہوکا پولیس نے 9سالہ ملزم سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب مقتولہ کی خالہ کا کہنا ہے کہ 9 سالہ قربان باپ کے پسٹل سے کھیل رہا تھا کہ گولی چل گئی،کوئی جھگڑا نہیں تھاوقوعہ حادثاتی ہے قتل نہیں۔
بعد ازاں پولیس نے لڑکی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔