کمالیہ: گھر میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

Published On 12 April,2025 05:02 pm

کمالیہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے کمالیہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی خواتین سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق صدر کے علاقہ جھلار سگلا میں اکرم نامی شخص کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران دو خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ۔

مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں موجود افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اورخواتین سے باری باری زیادتی کرتے رہے، جبکہ جاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی لوٹ کر لے گئے۔

تھانہ صدر پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے چند روز قبل جھنگ موٹرو وے پر بھی دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔