مستونگ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے نواحی علاقے کلی ہزار خان میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھتیجے سمیت 5 افراد کو قتل کرنے کے ملزم کو مقابلے میں مار ڈالا، ایس ایچ او تتلے عالی بھی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران شیرو کا چند ماہ قبل اپنے بھتیجے عثمان سے جھگڑا ہوا تھا، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں عثمان کے دو دوست اور دو گارڈ شامل ہیں، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔
تتلے عالی پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی، ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ قریبی سکول میں چھپ گیا اور پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر گولی چلا دی، ملزموں کی ایک گولی ایس ایچ او تتلے عالی صفدر عطا بھٹی کو لگی۔
ایس ایس پی آپریشنز نوشہرہ ورکاں نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عمران شیرو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا ہے، ایس ایچ او تتلے عالی صفدر عطا بھٹی کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔