پہلگام فالز فلیگ: بلوچ قبائل کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

Published On 05 May,2025 10:48 am

کوئٹہ : (دنیا نیوز) بلوچستان میں قبائل نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی نکال کر بھارت کو پاکستانی قوم کے ایک ہونے کا پیغام دے دیا۔

بلوچستان کے متحدہ قبائل نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا، غیور قبائل نے ریلی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

متحدہ قبائل کے سربراہ امان اللہ کاکڑ کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں فالز فلیگ آپریشن کیا، ہم بھارت کی آبی جارحیت  کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے قبائل کا پہلگام فالز فلیگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا حوصلہ افزا قدم ہے۔