نئی دہلی: (دنیا نیوز) پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں انٹیلیجنس ایجنسیز کی ناکامی پر مودی سرکار پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر بھارتی عوام کی جانب سے مودی سرکار کو سخت سوالات اور تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی خاتون نے سوال اٹھایا کہ حملہ آور بھاری سکیورٹی کے باوجود موقع واردات پر کیسے پہنچے؟ واردات کرنے کے بعد ان کا فرار ہونا نظام کی سنگینی پر سوالیہ نشان ہے، سکیورٹی خدشات موجود ہونے کے باوجود کیوں مؤثر اقدامات نہ کئے گئے؟
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشتگرد کیسے فرار ہوگئے اور اطلاع پہلے سے موجود تھی تو اس کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟
دفاعی ماہرین نے کہا کہ شواہد سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ بھارتی ایجنسیز کی ناکامی ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے بجائے بھارت کو اپنی عوام کے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازوں سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار کی ناکامی ہے۔