نوشہروفیروز: (دنیا نیوز) بھریاروڈ پولیس سٹیشن کی پولیس چوکی ٹیل نہر پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، متوفی پولیس اہلکاروں کی شناخت سعید سولنگی اور غلام حسین راجپر کے نام سے ہوئی ہے، بھرپاروڈ تھانے کے پولیس اہلکار ٹیل نہر چوکی پر نائٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مسلح ملزم فائرنگ کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔



