گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں امتحانی سینٹر سے جعلی نگران گرفتار

Published On 15 November,2025 06:03 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں امتحانی سینٹر سے جعلی نگران گرفتار کر لیا گیا۔

امتحانی سینٹر میں والد کی جگہ بیٹا ڈیوٹی کر رہا تھا، صوبائی وزیر کے فوکل پرسن نے چھاپہ مار کر گرفتار کرا دیا۔

غفلت برتنے پر امتحانی سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا، تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔