راولپنڈی: سی سی ڈی سے مقابلہ، منشیات اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم بلال عباس مارا گیا

Published On 13 December,2025 12:49 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) منشیات اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم بلال عباس سی سی ڈی سے مقابلے کے دوران مارا گیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں بلال عباس ڈھوک کالا خان پل پر ایک نوجوان کا آدھا سر گنجا کرکے اس کو برہنہ کرکے بھاگنے پر مجبور کررہا تھا، اسی طرح ایک اور ویڈیو میں بلال ایک نوجوان کو باندھ کر تشدد کرتا دکھائی دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بلال پر ڈکیتی، منشیات فروشی کے 16 مقدمات درج تھے، ملزم کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔