کراچی میں محافظ خود منشیات فروشی میں ملوث نکلے

Published On 12 December,2025 11:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں محافظ خود منشیات فروشی میں ملوث نکلے، منشیات فروشی میں ملوث ایس ایچ او کو 3 پولیس اہلکاروں سمیت معطل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے ایس ایچ او قائد آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا، شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں انورعلی، امجد حسین اور فاروق عرف لالی شامل تھے، ملزمان نے دوران تفتیش پولیس سرپرستی کا انکشاف کیا۔

عبدالخالق پیرزادہ نے کہا کہ انکشاف کی روشنی میں ایس ایچ او اور تین اہلکاروں کو معطل کیا ہے، ایس ایچ او اور اہلکاروں پر الزام کی تحقیقات کریں گے۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ محکمانہ تحقیقات کے بعد عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔