لاہور: (محمد اشفاق) پولیس کی حراست میں وکیل ذیشان شبیر کو قتل کرنے کا مقدمہ، ڈی پی او وہاڑی نے وکیل ذیشان شبیر قتل کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے سپرد کرنے کا حکم دیدیا۔
وہاڑی میں پولیس کے مبینہ پولیس مقابلے میں وکیل ذیشان شبیر جاں بحق ہوگیا تھا، واقعہ پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے مقدمہ کی تفتیش پولیس کے سپرد کرنے پر نوٹس لیا تھا۔
سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ پولیس کی حراست میں قتل ہونے والے افراد کی تفتیش ایف آئی اے کا اختیار ہے، وکیل ذیشان شبیر کے قتل کی تفتیش کسٹوڈیل ڈیتھ اینڈ ٹارچر ایکٹ کے تحت کی جائے۔
اس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے لائن آف انکوائری جاری ہونے پر ڈی پی او وہاڑی نے تفتیش ایف آئی اے کو سپرد کرنے کا حکم دیدیا۔
دوسری جانب اس سے قبل وکیل کے قتل کے خلاف پنجاب بھر کے وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے بھر پور احتجاج کیا تھا۔



