منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور کرپشن میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار

Published On 24 November,2025 07:05 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) لورالائی میں منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور کرپشن میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے کہا کہ گرفتار ہو نے والوں میں حوالدار اسد خان، سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر ممتاز احمد شامل ہیں۔

جنید احمد شیخ نے کہا کہ اے ایس آئی عبداللہ باتوزئی اور حوالدار نذیر عرف بابو کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس میں کریمنل کی سرپرستی اور کرپشن کرنے والوں کے لئے جگہ نہیں ہے، مستقبل میں ایسے عناصر کے خلاف کریمنل اور فوجداری ایکٹ کے مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کیا جائےگا۔