50 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک

Published On 24 November,2025 07:28 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) باقرانی کے قریب پولیس مقابلہ، 50 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ساتھی جتوئی ہلاک ہو گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے محراب پور میں بدنام ڈاکو ساتھی جتوئی کی موجودگی پر آپریشن کیا، دوطرفہ فائرنگ میں ساتھی جتوئی مارا گیا۔

پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہزاد کھرل زخمی ہوا، زخمی اہلکار شہزاد کھرل کو علاج معالجہ کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ڈاکو ساتھی جتوئی 102 مقدمات میں مطلوب تھا، ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔