وہاڑی: (دنیا نیوز) پولیس اِن ایکشن، ایس ایچ او پر فائرنگ کرنے والے 2 مبینہ منشیات فروش مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
ساہوکا میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ایس ایچ او راؤ یاسر نواز شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا، ایک گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد ملزموں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، 2 ملزمان فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق موقع سے 4 کلو منشیات اور 2 پسٹل برآمد ہوئے، ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



