جھنگ :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع جھنگ میں منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر چار پولیس ملازمین کوسزا سنا دی گئی۔
قید اور جرمانے کی سزا کا حکم مجسٹریٹ دفعہ 30 سیف اللہ کی عدالت نے سنایا، عدالتی فیصلے کے مطابق سابق ایچ او تھانہ وریام ذیشان حیدر کوتین سال قید45 ہزار جرمانہ، سب انسپکٹر فیصل کو تین سال قید 45ہزار جرمانہ جرمانے کا حکم دیا گیا۔
اِسی طرح اے ایس آئی ناصر عباس ایک سال قید 15 ہزار جرمانہ اور کانسٹیبل مرید عباس کو ایک سال قید 15 ہزار جرمانہ کے سزا سنائی گئی۔
مستغیث مقدمہ محمد اشرف نے پولیس کے خلاف موقف اختیار کیا تھا کہ 2021 میں انسپکٹر ذیشان نے اپنے تھانہ کوتوالی میں تعیناتی کے دوران اس کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے مقدمہ سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پرآج چاروں پولیس ملازمین کو سزا سنا دی ہے۔



