لاہور :(دنیا نیوز) سندر کے علاقے میں پانچ افراد کی دو سگی بہنوں سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچ ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا ۔
مقدمے میں چار ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمان اور احمد رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان میں سے چار کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ پانچویں کی تلاش جاری ہے جب کہ زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔



