نشتر ہسپتال کے زیرِ تعمیر کینسر سنٹر سے نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد

Published On 13 December,2025 10:10 pm

ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال کے زیرِ تعمیر کینسر سنٹر سے نوزائیدہ بچی کی لاش برآمد ہو گئی۔

کتوں کے بھونکنے پر زیرِ تعمیر عمارت سے نوزائیدہ کی لاش کا انکشاف ہوا، نشتر سکیورٹی نے نوزائیدہ بچی کی لاش تحویل میں لے لی۔

لاش کے ساتھ لگے ٹیگ سے نوزائیدہ کا بائیو ڈیٹا حاصل کر لیا گیا، بائیو ڈیٹا کے مطابق کبیر والہ کے رہائشی رمضان کی بچی تھی۔

20 نومبر کو نشتر لیبر روم میں مردہ بچی کی پیدائش ہوئی، لواحقین نے بچی کی لاش قبرستان کے بجائے احاطے میں دفن کی۔

نشتر انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع تھانہ کینٹ کو دے دی، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

ایدھی کے ذریعے نوزائیدہ کی لاش قریبی قبرستان میں دفن کر دی گئی، واضح رہے کہ نشتر میں مردہ نوزائیدہ بچوں کو چھوڑنے کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔