نامعلوم افراد کی گھر گھس کر فائرنگ، 2 لڑکیاں جاں بحق، ایک زخمی

Published On 13 December,2025 10:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بہارہ کہو کے محلہ راجگان میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، فائرنگ سے 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

مرنے والوں میں 30 سالہ اسما، 35 سالہ کوثر شامل ہیں، 30 سالہ کوثر زخمی ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد برآمد کر لئے۔

بہارہ کہو پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔