کراچی: اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ 65 سالہ خاتون کا ذاتی رنجش پر قتل، لاش برآمد

کراچی: اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ 65 سالہ خاتون کا ذاتی رنجش پر قتل، لاش برآمد

پولیس کے مطابق لاپتہ خاتون کی لاش جھاڑیوں سے برآمد کی گئی، خاتون رواں ماہ کی 4 تاریخ کو لاپتہ ہوئی تھی، جس پر لواحقین نے تھانہ اقبال مارکیٹ میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزم عامر کو گرفتار کر لیا، ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش بھی برآمد کر لی گئی، ملزم نے ذاتی رنجش پر خاتون کو تشدد کر کے قتل کیا۔