بہاولنگر:(دنیا نیوز) تھانہ مدرسہ کی حدود میں زمیندار کے تشدد سے ملازم جان سے گیا ، پولیس نے دو ملزم گرفتار کر لیے۔
پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں زمیندار سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق جانوروں کو بروقت چارہ نہ دینے پر ملازم پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ بااثر زمیندار اور ساتھی نے لاٹھیوں سے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے حالت غیر ہونے پر ملازم کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب زخمی نوجوان دورانِ علاج جاں بحق ہو گیا جب کہ پولیس نے گرفتار ملزموں سے تفتیش شروع کردی۔



