لاڑکانہ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک جب کہ پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی واردات کے دوران اطلاع ملنے پر پولیس نوڈیرو چوک کے قریب پہنچی تو ڈاکو نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، جس سے ایک کانسٹیبل اورنگزیب جتوئی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو بھی مارا گیا ، ہلاک ڈاکو کی شناخت علی گل کلہوڑو، رہائشی ماہی مکول قمبر کے نام سے ہوئی۔
علاوہ ازیں زخمی اہلکار اورنگزیب جتوئی اور ہلاک ڈاکو کی لاش مقامہ ٹراما سینٹر منتقل کردی گی جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو 3 گولیاں لگی جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردی۔



