قتل کے مقدمے میں قیمتی شواہد ضائع کرنے پر تفتیشی افسر، سب انسپکٹر گرفتار

Published On 30 December,2025 11:18 pm

دیپالپور: (دنیا نیوز) ڈی پی او راشد ہدایت نے قتل کے مقدمے میں قیمتی شواہد ضائع کرنے پر سخت ایکشن لے لیا۔

تھانہ صدر دیپالپور کے قتل کیس میں سنگین غفلت پر تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد ناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔

قتل کے مقدمے میں شواہد خراب اور ضائع کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف قانونی و محکمانہ ایکشن لیا گیا، تفتیشی افسر کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔

ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری افسر مقرر کر کے رپورٹ فوری مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔