فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد پولیس نے سالِ نو کا آغاز قانون کی عملداری کے ساتھ کرتے ہوئے پہلا مقدمہ درج کر لیا۔
نئے سال کی پہلی ایف آئی آر تھانہ مدینہ ٹاؤن میں رات 12 بج کر 01 منٹ پر درج کی گئی، پولیس کے مطابق ایف آئی آر سب انسپکٹر شہباز کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں ملزم کاشف، ساکن 214 ر ب، کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



