میاں چنوں میں ملزموں کی خاتون سے زیادتی، تشدد کے بعد تیزاب پھینک دیا

Published On 03 January,2026 10:46 pm

میاں چنوں: (دنیا نیوز) ملزموں نے خاتون سے زیادتی اور تشدد کے بعد تیزاب پھینک دیا۔

ریسکیو 1122 کے عملہ نےخاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا، ملزمان نے خاتون کو مبینہ طور پر لطیف آباد کے علاقے میں پہلے زیادتی کانشانہ بنایا بعد میں تشدد کیا اور تیزاب پھینک دیا۔

ملزموں نے عورت کو زخمی حالت میں گھر کے باہر پھینکا اور فرار ہوگٸے، خاتون کی شناخت فریال کے نام سے ہوٸی۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم صابر کو گرفتار کر لیا ہے، باقی تین ملزمان کو پکڑنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار ہوجاٸیں گے۔