بہاولنگر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Published On 03 January,2026 03:55 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد روڈ کے قریب سی سی ڈی کے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس ناکہ پر موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، گرفتار ملزم کی علی اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے، ملزم چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔