کراچی: سچل پولیس کی کارروائی، قتل کیس میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار

Published On 04 January,2026 02:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کراچی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت متھن عرف کاشف اور شوکت کے نام سے ہوئی، ملزمان نے مقتول رام کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا، واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں شامل ملزم کے دیگر ساتھی، ملزم شوکت کے بیٹے ہیں، قتل کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج ہے، فرار دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔