کراچی: (دنیا نیوز) چند روز قبل نیو کراچی سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاش کو آسیہ کے نام سے اس کے شوہر نے شناخت کیا، خاتون کے شہور کا کہنا ہے کہ واقعے کے روز کسی کا فون آیا اور اس نے کہا کہ وہ گھر کے باہر موجود ہے۔
خاتون کے شوہر نے مزید بتایا کہ میری اہلیہ نے کہا کہ بس تھوڑی دیر میں واپس آجائے گی اور گھر سے چلی گئی، مجھے ایک شخص پر شک ہے، اس کے بارے میں پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔



