سکھیکی: سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

سکھیکی: سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید نے فوری نوٹس لیتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے، پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں کلاشنکوف، میگزین اور متعدد گولیاں شامل ہیں، ملزم ابوبکر نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔