کرائم
خلاصہ
- کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ کے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گشت پر مامور پولیس پارٹی پر ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، نعش سول ہسپتال کندھ کوٹ منتقل کر دی گئی۔