لاہور میں جنوبی چھاؤنی پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک

لاہور میں جنوبی چھاؤنی پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک

پولیس کے مطابق ملزم کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا، ملزم کے خلاف جعل سازی اور پولیس کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی آپریشنز کو مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، ترجمان کے مطابق ملزم کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔