شہر قائد میں رات گئے پولیس مقابلے، 9 زخمیوں سمیت 15 ملزم گرفتار

شہر قائد میں رات گئے پولیس مقابلے، 9 زخمیوں سمیت 15 ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق سرجانی ناردرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو زخمی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ادھر اورنگی ٹاون بسم اللہ چوک کے قریب پولیس مقابلہ چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

نیو کراچی سیکٹر الیون جے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان دھر لئے گئے دوسری جانب پوپاش نگر پولیس نے قبرستان کے قریب دوطرفہ فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان، ایک رکشہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔