کرائم
خلاصہ
- رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان کے تھانہ ایئر پورٹ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے چک 106 پی کے قریب مشکوک 3 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ اس کے ساتھی 2 فرار ہوئے، ہلاک ملزم کی شناخت ندیم کوریجہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ندیم کوریجہ نے چند روز قبل فیصل بینک کے منیجر سعادت خان لاشاری کو قتل کرکے ان کی کار کو جلا دیا تھا جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔