فلم مغل اعظم کے شاہکار گیت لکھ کر بالی ووڈ میں منفرد پہچان بنائی ، بھارتی حکومت نے گیت کار اعظم کا خطاب بھی دیا
لاہور (دنیا نیوز ) گیت نگار اور شاعر شکیل بدایونی کی آج 100 ویں سالگرہ ہے ۔ ان کے تخلیق کردہ نغمے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔ شکیل بدایونی نے اپنی سوچ کو لفظوں میں ڈھال کر بالی ووڈ گیتوں کو امر کر دیا ۔ شاعر اور گیت نگار شکیل بدایونی نے دل میں اتر جانے والے سو سے زائد گیت اور غزلیں لکھیں ۔ شکیل بدایونی کے لفظوں کو محمد رفیع اور طلعت محمود سمیت معروف گلوکاروں نے اپنی آواز دی ۔ فلم "مغل اعظم " کے مسحور کن گیت بھی شکیل بدایونی کی شاعری کا کمال ہیں ۔ بھارتی حکومت نے انہیں "گیت کارِ اعظم " کے خطاب سے بھی نوازا ۔ نغمہ فردوس ، صنم و حرم ، رعنائیاں ، رنگینیاں اور شبستاں شکیل بدایونی کے شعری مجموعے ہیں ۔ شکیل بدایونی 20 اپریل 1971 کو خالق حقیقی سے جاملے ۔