سعودی عرب میں 35 سال بعد سینما گھر اسی ماہ کھولے جائیں گے

Last Updated On 05 April,2018 10:19 am

سینما گھر کھولنے کے حوالے سے سعودی حکومت اور اے ایم سیء کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے

ریاض (دنیا نیوز ) سعودی عرب میں 35 سال بعد اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو سینما گھر دوبارہ کھولے جائیں گے۔ دنیا میں سینما گھروں چلانے والی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو وہ سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر کھولے گی۔

اس حوالے سے سعودی حکام اور اے ایم سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں ملک کے پندرہ شہروں میں چالیس سینما گھر کھولے جائیں گے اور دو ہزار تیس تک ان کی تعداد ایک سو تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔