اداکار فیروز خان اور علیزے کا ولیمہ، شوبز فنکاروں کی شرکت

Last Updated On 04 April,2018 02:18 pm

شادی اور ولیمے کی تقریب میں فنکاروں نے خوب ہلا گلا کیا اور فیروز خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی

لاہور (نیٹ نیوز ) لالی ووڈ اداکار فیروز خان اور علیزے کے ولیمہ کی تقریب میں شوبز فنکاروں اور دلہا دلہن کے دوستوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور دونوں کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔

ولیمے کی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر کے علاوہ اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری اپنی اہلیہ سائرہ شہروز کے ساتھ شریک ہوئے جبکہ دیگر نامور فنکار جو شادی کی اس تقریب میں موجود تھے ان میں شہزاد ملک ، عمران عباس سمیت ٹی وی انڈسٹری کی نامور شخصیات شامل تھیں۔

تقریب میں آنے والے مہمانوں نے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے دعائیں کیں ۔ فیروز خان اور علیزے نے ولیمے کے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔