اداکارہ شیری نے فلم کیلئے ٹنڈ کروا لی

Last Updated On 03 April,2018 03:06 pm

فلم کا نام تاحال فائنل نہیں کیا جا سکا ، ہدایات شمعون عبادی کی ہیں ، تصاویر وائرل ہوگئیں

کراچی (نیٹ نیوز ) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل شیری شاہ نے اپنی اگلی فلم کیلئے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے نہ صرف وزن میں 40 پونڈ اضافہ کرلیا بلکہ اپنے بالوں کی بھی قربانی دے دی۔ پاکستانی نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے’’یہ زندگی ہے‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی نامور پاکستانی اداکارہ شیری شاہ اپنی اگلی فلم کیلئے وزن میں40 پونڈ اضافہ کرنے کے ساتھ اپنے بالوں کی قربانی دیتے ہوئے گنجی ہوگئیں۔

شیری شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری کےنامور اداکارو ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم میں کام کررہی ہیں جس کانام تاحال فائنل نہیں کیا گیا ہے، اسی فلم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ شوبز کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کو نئے روپ میں دیکھ کر مداح شدید حیرانی کاشکار ہیں۔

ہمیشہ مزاح اور گلیمرس سے بھرپور کرداروں میں نظر آنے والی خوبرو شیری نے یہ منفرد روپ کردار کی ڈیمانڈ کیلئے اپنایا ہے۔ اس منفرد روپ کے ساتھ شیری پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے کسی کردارکیلئے بالوں کی قربانی دی ہے، اور وزن میں 40 پونڈ تقریباً 19 کلو تک کااضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیری شاہ مقبول ترین مزاحیہ ڈراموں ’’مسٹر شمیم‘‘ اور’’بیوقوفیاں‘‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔