پیسہ کبھی بھی ایجنڈا نہیں تھا، ارمیلا مٹونڈکر

Last Updated On 02 April,2018 10:53 pm

ممبئی: ( آن لائن ) بالی وڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے کہا ہے کہ پیسہ کبھی بھی میرا ایجنڈا نہیں تھا بلکہ میرا مقصد معیاری فلموں کا انتخاب تھا جس میں پرفارمنس کی زیادہ گنجائش ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے کہا ہے کہ بطور سٹار ہمیں خطرات مول لینے کی ضرورت ہوتی ہے اور میں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا جس کی میں نے قیمت بھی چکائی ہے کیونکہ فلم کون باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی۔ اداکارہ امیلا مٹونڈکر طویل عرصے کے بعد فلم بلیک میل کے گانے بے وفا بیوٹی میں دکھائی دی ہیں۔