کانز ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کا شاندار ڈیبیو

Last Updated On 15 May,2018 06:17 pm

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی ہوئیں ہیں، جس کی وجہ ان کا فلمی دنیا کے سب سے بڑے فیسٹیول کانز میں ڈیبیو ہے۔

ماہرہ خان نے 14 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر واک کی، جس دوران انہوں نے سیاہ رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا۔


کانزریڈ کارپٹ پرانٹری سے چند گھنٹے قبل ماہرہ خان نے ٹوئٹرپراپنی خوشی شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’بارش ہورہی ہے اورمیں نروس ہوں لیکن شاید یہ ایک نشانی ہے،بارش اورمیرا پرانا رشتہ ہے۔‘‘


ماہرہ خان اورسونم کپورکی کانزفلم فیسٹیول کے دوران لی گئی تصویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔


رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔