لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر نے خلع لے لی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں ابراہم اور امل کے ساتھ خوبصورت زندگی گزار رہی ہوں اور میں نے اپنے شوہر سے خلع لے لی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ویناملک نے بتایاکہ ” اپنے کیریئر کے دوران میں نے ٹی وی ، فلم ، ممیکری، پیروڈی اور شادی بھی کرلی ، اب کوئی تمنا نہیں رہ گئی کہ کوئی چیز نہیں کی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے استفسار کیا کہ لیکن شادی کے بعد ہوا کیا ؟ویناملک نے بتایاکہ ”الحمدللہ، میں اپنے بچوں ابرام اور امل کیساتھ خوش ہوں،شوہر کیساتھ خلع ہوگئی،شادی ایک ایسا نازک رشتہ ہوتاہے اور میں ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مثال قائم کرناچاہتی تھی اور میں نے کی ، کیریئرکے عروج پر شادی کی اور شوہر کیلئے سب کچھ چھوڑدیا، جوایک لڑکی قربان کرسکتی ہے
پاکستانی اداکارہ نے اسد بشیر خان خٹک سے 2013 میں شادی کی. خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ویناملک اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں آئی تھیں اور بات میڈیا تک پہنچ گئی جبکہ طلاق کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں لیکن پھر کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل نے دونوں کے درمیان اختلافات ختم کروادیئے تھے۔لیکن معاملات جوں کے توں رہے اور دونوں نے ایک دوسرے سے الگ ہو گئے