رومان رئیس کو انجری سے نجات مل گئی، باؤلنگ کا آغاز کر دیا

Last Updated On 20 May,2018 05:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ کے میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد رومان رئیس نے پہلی بار مختصر رن اپ کیساتھ باؤلنگ کی۔

فاسٹ باؤلر رومان رئیس کو انجری سے نجات مل گئی، انہوں نے باؤلنگ کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ فاسٹ باؤلر رومان رئیس پی ایس ایل سیزن تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف میچ میں ڈائیو لگا کر بال روکنے کی کوشش میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلر کو آرام کا مشورہ دیا تھا، تاہم رومان رئیس نے طبیعت میں بہتری آنے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مختصر رن اپ سے باؤلنگ کا آغاز کردیا ہے۔ رومان رئیس کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق اپنی انجری پر قابو پارہے ہیں۔