کراچی :شہر میں آج بھی درجہ حرارت 43 ڈگری رہنے کا امکان

Last Updated On 20 May,2018 12:31 pm

کراچی (دنیا نیوز ) شہر قائد میں اتوار کے روز بھی گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی چھٹی نہیں ، کراچی میں اتوار کو درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے، آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد رہے گا۔

شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے پہلے ہی جمعرات تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھی ہے اور متعلقہ محکموں کو شہر میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کی سفارش بھی کی ہے۔