لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

Last Updated On 17 May,2018 11:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ میں شدید گرمی کا راج ہے جبکہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، کے پی اور کشمیر میں چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے۔

سندھ کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ نوابشاہ میں پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا۔ کراچی میں چالیس ڈگری گرمی نے شہریوں کو بے حال کئے رکھا۔

بہاولپور، بہاولنگر، چشتیاں اور بورے والا میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں تیز ہواؤں اور وقفے وقفے سے آنے والے بادلوں نے پارہ گرائے رکھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔